نواز شریف کو ممتاز قادری کی شہادت پر دی گئی بد دعائیں قبول ہو رہی ہیں۔ سراج الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 17:20

نواز شریف کو ممتاز قادری کی شہادت پر دی گئی بد دعائیں قبول ہو رہی ہیں۔ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ممتاز قادری کی شہادت پر دی جانے والی بد دعائیں قبول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانامہ اسکینڈل ان کے لیے ایسا دلدل ثابت ہو رہا ہے جس سے حکمران خاندان کے لیے نکلنا نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ 52 کروڑ روپے کے تحفے دئے اور لیے جا رہے ہیں ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حلال مال سے ایسا ہوتا ہے ۔

لیکن جہاں مال مفت ہو دل بے رحم ہو جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوشش کی کہ پانامہ معاملے پر مٹی پاؤ پالیسی پر عمل ہو جائے لیکن ہمیں یقین ہے کہ معاملہ عدالت کے ہاتھ میں ہے اور عدالت اس ضمن میں سچائی اور حقیقت تک پہنچ جائے گی اور جو بھی پانامہ اسکینڈل میں ملوث ہیں ان کو سزا ملے گی اور مجرم سزا سے نہیں بچ سکتے ۔