Live Updates

پی ٹی آئی کی انوکھی حکمت عملی، دانیال عزیز کو وزیر بنانے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : پی ٹی آئی نے انوکھی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو وزیر بنانے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ دانیال عزیز کو وزارت دلوانے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹسز جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت نہ ملنا ایک سنگین معاملہ ہے لہٰذا دانیال عزیز کو وزارت دلوانے کے لیے یہ معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے دانیال عزیز سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صبح سے شام تک حکومت کی طرفداری میں لگے رہتے ہیں۔ دانیال عزیز کو صبح سے شام تک پریکٹس کروائی جاتی ہے جس سے سپریمکورٹ میں قطری شہزادوں کے خط پر خط آ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات