گوشوارے جمع نہ کروانے پر شہریار آفریدی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 15:24

گوشوارے جمع نہ کروانے پر شہریار آفریدی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ الیکشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : گذشتہ روز اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہریار آفریدی کی رکنیت معطل ہے اور وہ اس کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک تھے ۔ تاہم اب اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شہریار آفریدی کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

گوشوارے جمع نہ کروانے پر شہریار آفریدی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔شہریار آفریدی نے آج الیکشن کمشین میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔ تفصیلات جمع کروانے پر کمیشن ان کا جائزہ لیتا ہے۔ کمیشن کی منظوری کے بعد ہی رکنیت بحال ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہریار آفریدی نے اس سے قبل اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائی تھیں کو نامکمل تھیں۔ جس پر انہیں مکمل تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :