وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور اسکینڈل سامنے آنے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 15:03

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور اسکینڈل سامنے آنے کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ کے باہر آج میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس سے بچانے کے لیے قطری شہزادوں کے خط پر خط سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک اور اسکینڈل جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے قطری شہزادوں سے خط لیے اور اب ان خطوط کے بدلے ایل این جی کے پورے ٹھیکے اُٹھا کر انہیں دئے جا رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے نیا اسکینڈل ہم جلد ہی عوام کے سامنے لیکر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :