صومالیہ،شدت پسند تنظیم الشباب نے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا

جمعہ 27 جنوری 2017 15:15

صومالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) صومالیہ میںشدت پسند تنظیم الشباب نے ٹرک دھماکے کے بعد فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ، اڈہ کینیا کی سرحد پر واقع تھا جسے صومالیہ اور کینیا کے فوجی استعمال کرتے تھے۔ ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا ک ے مطابق صومالیہ میں ت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوں بارود سے بھرے ایک ٹرک میں دھماکے کے بعد فوجی اڈے میں داخل ہو گئے ہیں اور فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے صومالیہکے فوجی افسر کے مطابق نگرانی کے ایک ڈرون سے معلوم ہوا ہے کہ الشباب کے جنگجو اڈے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

فوجیوں نے عسکریت پسندوں کو روکنے کے لیے ان پر مارٹر گولے داغے لیکن جنگجو ان میں بچ گئے اور وہ بارود سے بھرے دو ٹرکوں کے ساتھ فوجی اڈے میں داخل ہو گئے۔اس حملے میں جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔اگرچہ اس تنظیم کے کئی مضبوط گڑھ ختم کیے جا چکے ہیں، لیکن یہ اب بھی الشباب ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر جنوبی اور وسطی صومالیہ میں مہلک حملے کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :