لاہور : محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 13:52

لاہور : محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے خفیہ معلومات کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ حساس اداروں نے بھی لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ افغانستان میں تحریک طالبان سوات نےخودکش بمباروں کوتیارکیا ہے۔

(جاری ہے)

10سے12سال کےبچوں کوافغانستان کےشہرکنڑ میں تربیت دی گئی۔ جس کےبعدبچوں کو لاہورسمیت دیگرشہروں میں بھیجاجائےگا۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئیں کہ شہر بھر میں ججزاورعدالتوں کے باہربھی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ جبکہ افغان بستیوں میں پولیس اور حساس اداروں کو مشترکہ سرچ آپریشنزکرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مراسلے میں متعلق اداروں کو کہا گیا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرناکہ بندی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :