پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی استعفے کی پیشکش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 13:48

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : گذشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے مابین ہوئی ہنگامہ آرائی پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے استعفے کی پیشکش کی لیکن پارلیمانی رہنماؤں نے اس پیشکش کی مخالفت کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکرٹریٹ نے بتایا کہ شہریار آفریدی کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں جانب سے زیادتی ہوئی ۔ اسپیکر نے کہا کہتحریک استحقاق معاملے کی جڑ نہیں لیکن معاملہ ضرور ہے ۔ عدالتی معاملہ پر ایوان میں بحث نہیں ہو سکتی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ آج اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کا رویہ مثبت تھا، کچھ رہنماؤں نے اپنی جماعت سے مشاورت کے بعد تجاویز دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیر کو 3 بجے دوبارہ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہو گا۔ جس میں آئندہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔