پاکستانی معیشت میں گذشتہ تین سال کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے، معیشت کی بحالی اور بجلی کی قلت پر قابو پانا حکومت کی نمایاں کامیابیاں ہیں
امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کتاب کی تقریب رونمائی اور سیمینار سے خطاب
جمعہ 27 جنوری 2017 13:27
(جاری ہے)
یہ شعبہ 42.3 فیصد محنت کشوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ غربت کے خاتمے اور صنعتوں کو خام مال کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
زراعت خصوصاً دیہی معیشت میں بامعنی تبدیلی لا کر ہم پاکستانی معیشت کی تقدیر ٹھوس بنیادوں پر بدلنے کے خواب کو حقیقت بنا سکتے ہیں۔ کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنفین نے اس کتاب میں پاکستان میں زراعت کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا ہے اور دریائے سندھ کے آس پاس کے علاقوں میں آبپاشی اور پانی کے انتظام کو زیربحث لایا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنی سفارشات میں بجا طور پر یہ کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی کو ذخیرہ کرنے پر سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ جب تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ نہیں ہوگا، پاکستان آبی جارحیت کے خطرات سے دوچار رہے گا۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی موجودہ حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔ تکمیل کے بعد یہ 7.4 ملین ایکڑ فٹ صلاحیت کے ساتھ ملک میں سب سے بڑا آبی ذخیرہ ہوگا جس سے 4500 میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبے کے تحت سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں بھی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ کتاب کے مصنفین نے بجا طور پر اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں دیہی معیشت کو خصوصی طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے وژن 2015ء کے ذریعے نئی ایگریکلچرائزڈ فوڈ سیکورٹی کو نیشنل پالیسی ڈائیلاگ میں شامل کیا جائے گا جس سے دیہی علاقوں میں غربت میں کمی اور خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.