ْسیاسی اختلافات بھلا کر بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا، نواز شریف

گزشتہ حکومت میں نوکریوں کے خواب تو دکھائے گئے لیکن تعلیم کے سٹرکچر پر توجہ نہیں دی گئی ، موجودہ پاکستان میں اب جدت کے ذریعے قومی اور علاقائی مارکیٹ کو لیڈ کریں گے ، وزیر اعظم کا اکیسویں صدی کا مضبوط پاکستان‘‘ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 27 جنوری 2017 13:27

ْسیاسی اختلافات بھلا کر بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل تیار کرنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں آپس میں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا ۔ ہمارے مستقبل کا معیار ریاضی اور سائنس پرمحیط ہے پوری دنیا میں ریاضی اور سائنس کا چرچہ ہو رہا ہے پچھلی حکومتوں نے نوکریوں کا جھانسہ دیا ۔ لیکن موجودہ پاکستان میں جدت کے ذریعے قومی اور علاقائی مارکیٹ کو لیڈ کریں گے ۔

جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف نے’’ اکیسویں صدی کا مضبوط پاکستان‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ریاضی اور سائنس کی جڑیں آج کی نہیں بلکہ زمانہ قدیم سے ہیں ۔ ہماری تاریخ بھی ہزاروں سالوں پر محیط ہے ۔ ہڑپہ ‘ ٹیکسلا ‘ مونجو داڑو کی باشندوں کی طرز تعمیر اور ان کے نپے تلے سٹرکچر پوری دنیا میں توجہ کا مرکز ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بطور وزیر اعظم فوڈ سکیورٹی کے درپیش چینلج ‘ تعلیمی نظام منظم کرنے جیسے شعبے پر پچھلی حکومتوں نے توجہ نہیں دی لیکن ہمیں توجہ دینی ہو گی ۔

آج سکول جانے والے بچوں کی تعداد حوصلہ افزاء نہیں لیکن اس پر محنت کی ضرورت ہے اگر تعلیم کے حصول پر کوتائی برتی گئی تو تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ۔ نواز شریف نے کہاکہ ورلڈ اکنامک کے حوالے سے جب میں غیر ملکی دورے پر تھا تو وہاں پر میں نے دیکھا کہ فورتھ انڈسٹریل ریولوشن کے لئے تیار کی جا رہی ہے لوگ ریسرچ میں لگے ہوئے ہیں ۔ لیکن ہمارا سوچنے اور کام کرنے کا طریقہ سانئنسی نہیں ہوگا تو ہم بھی باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے گزشتہ دور حکومت میں نوکریوں کے خواب تو دکھائے گئے لیکن تعلیم کے سٹرکچر پر توجہ نہیں دی گئی لیکن موجودہ پاکستان میں اب جدت کے ذریعے قومی اور علاقائی مارکیٹ کو لیڈ کریں گے انہوں نے کہاکہ بطور وزیر اعظم میرا خواب ہے کہ ننھے چراغ ایک روشن پاکستان کی تخلیق کریں وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی میری ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے آج ہم تاریخی اور جہالت میں جھکڑے ہوئے ہیں لیکن ہمیں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل بنانا ہو گا ہمارے مستقبل کا معیار ریاضی اور سائنس پر محیط ہو گا کیونکہ پوری دنیا میں ریاضی اور سائنس کا چرچا ہو رہا ہے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت کیڈ اور دیگر صوبائی ادارے تقریب میں پیش کی جانے والی رپورٹس کو جانچ کر نئی مستحکم حکمت عملی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :