یمن میں قحط کا خدشہ ہے،سٹیفن او برائن

جمعہ 27 جنوری 2017 12:37

یمن میں قحط کا خدشہ ہے،سٹیفن او برائن
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امدادی سرگرمیاں سٹیفن او برائن نے کہا کہ رواں سال یمن میں قحط پڑنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے امدادی چیف سٹیفن او برائن نے سلامتی کونسل سے خطاب میںکہا ہے کہ یمن میں انسانی بحران کی صورتحال شدت اختیار کر چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ یمن میں مارچ 2015 ء سے حوثی باغیوں کے صنعاء اور دیگر شہروں پر قبضے کے خاتمہ کے لئے کارروائی کے باعث جنگ کی صورتحال ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ یمن کی80 فیصد آبادی یعنی ایک کروڑ چالیس لوگوں کو یہاں اشیاء ضروریہ کی امداد کی ضرورت ہے جبکہ 20 لاکھ لوگوں کو زندہ رہنے کے لئے امدادی خوراک کی اشدضرورت ہے اور اگر اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو رواں سال یمن میں قحط پڑنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :