غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے مظفرآباد کے دوطلباء کو پاکستان کے حوالے کیا جائے‘ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت سے مطالبہ

جمعہ 27 جنوری 2017 12:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے دو طلباء لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی وجہ سے بھارت کی جیلوں میں ہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کے حوالے کئے جائیں ان کے ورثاء شدید اذیت میں مبتلاء ہیں جبکہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت فوجیوں کو واپس کرسکتے ہیں تو بھارت بھی بے گناہ افراد جو لائن آف کنٹرول عبور کرجاتے ہیں ان کو واپس کرنے کے اقدامات کریں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے ایک پرائیویٹ اسکول کے دو طلباء حسن خورشید ، ولد محمد خورشید ساکنہ کھلیانہ تحصیل و ضلع جہلم ویلی ، جبکہ فیصل حسین اعوان ولد گل اکبر ساکنہ پوٹھا جنگراں تحصیل و ضلع مظفرآباد سے تعلق بتایا جاتا ہے جو گزشتہ تقریبا چار ماہ قبل غلطی سے لائن آ ف کنٹرول عبور کرگئے تھے جبکہ بھارتی افواج نے ان پر اڑی حملہ کا بے بنیا د الزامات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ بھارتی ایجنسیوں کے مطابق ان دونوں طالبات کا اڑی دھماکے سے کوئی تعلق نہیں بتایا گیا جبکہ یہ بے گناہ سزا کاٹ رہے ہیں بھارت جذبہ خیر سگالی کے تحت ان طالبا ت کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ آزادکشمیر میں مقیم ان کے ورثاء ،ذہنی پریشانی کی اذیت سے نجات پاسکے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے بے شمار معصوم کشمیری جو لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت کی حدود میں آگئے ہیں ان کو فورا جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کے حوالے کیا جائے ۔