امریکی محکمہ خارجہ کی3 سینئر سفارت کاروں نے عہدے چھوڑ دیئے

جمعہ 27 جنوری 2017 11:14

امریکی محکمہ خارجہ کی3 سینئر سفارت کاروں نے عہدے چھوڑ دیئے
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) امریکا کے 3 اعلیٰ سفارت کاروں نے محکمہ خارجہ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کے حکام نے اپنے اہک بیان میںکہی۔فوری طور پر یہ واضح نہیں آیا اٴْن کا جانا نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد عبوری دور کا روایتی حصہ ہے یا یہ سفارت کاروں کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی کوئی اور وجہ ہے۔

(جاری ہے)

عہدہ چھوڑنے والے اہل کاروں میں معاون وزیر خارجہ برائے سفارتی سکیورٹی گریگری سٹار، معاون وزیر خارجہ برائے قونصل خانہ امور مشیل بونڈ اور ہتھیاروں پر کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ٹام کنٹری من شامل ہیں۔اِس سے قبل معاون وزیر خارجہ برائے یورپی اور یورو ایشیائی امور، وکٹوریا نٴْولینڈ بھی سبک دوش ہوگئی ہیں۔

نام کی تصدیق کیے بغیر محکمہ خارجہ کے قائم مقام ترجمان مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِن عہدوں پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں کی گئی تھیں، جن کی نامزدگی صدر اور توثیق سینیٹ نے کی تھی۔ٹونر نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ کے دیگر عہدے بھی خالی ہوں گے، کچھ اہل کار اپنی مرضی سے عہدے چھوڑیں گے یا پھر وہ ملازمت کے گریڈ پر زیادہ وقت تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :