بارشوں کا نیا سلسلہ 3سے 6فروری کے دوران شروع ہونے کا امکان ،محکمہ موسمیات

جمعرات 26 جنوری 2017 23:59

بارشوں کا نیا سلسلہ 3سے 6فروری کے دوران شروع ہونے کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موجود ہ بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ 3سے 6فروری کے دوران شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا موجودہ سلسلہ وقفے وقفے سے مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ موجود ہ بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ 3سے 6فروری کے دوران شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں سال کے شروع ہونے کے بعد بارشوں کے تین سسٹم داخلوں کے بعد گزر چکے ہیں۔موسمیاتی تغیری نظام لانینا اور ڈی پول کے وجہ سے وسط مارچ تک ہمیں بارشوں کے تین سے چار سلسلوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مجموعی طور پر وسط مارچ تک پاکستان سمیت پورے جنوب ایشیاء میں بارش اور سردی کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔