غلط راستہ بتانے پر چینی شخص کو 482 کلومیٹر تک غلط سمت میں سائیکل چلانی پڑی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 جنوری 2017 23:49

غلط راستہ بتانے پر چینی شخص کو 482 کلومیٹر تک غلط سمت میں سائیکل چلانی ..

ایک چینی شخص کو گھر جاتےہوئے غلط راستہ بتانے کی وجہ سے غلط سمت میں کئی سو میل سائیکل چلانی پڑی۔
اس شخص نے دسمبر میں سائیکل پر اپنا 1056 میل(1700 کلومیٹر) لمبا سفر شروع کیا۔ وہ شینڈونگ میں رزہاؤ سے چیچہار، ہیلونگجیانگ جا رہا تھا لیکن وسطی چین کے صوبے انہوئی کی پولیس 310 میل سفر کے بعد اسے روکا اور اسے بتایا کہ وہ غلط سمت میں جا رہا ہے۔

(جاری ہے)


پولیس افسران نے اس شخص کو روکا اور اسے بتایا کہ وہ جس ہائی وے پر ہے وہاں سائیکل سواروں کو سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ہمیں اس شخص کو ہائی وے پر دیکھ کر ہی بہت عجیب لگا تھا۔
اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ نہ تو نقشہ پڑھ سکتا ہے اور نہ ہی سڑکوں کے کناروں پر لگے نشانات پڑھ سکتا ہے، اس کا انحصار صرف لوگوں کے راستہ بتانے پر ہے۔
اس شخص نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ انٹرنیٹ کیفے میں رہتا ہے اور اس کے پاس اتنی رقم نہیں کہ ریل کا ٹکٹ لے سکے۔ اس کی مشکل کو دیکھ کر پولیس افسران اور ٹول پلازے پر موجود لوگوں نے اسے رقم جمع کر کے دی تاکہ وہ ریل کا ٹکٹ لے سکے۔