بنگلا دیش کے سائیکل سواروں نے دنیا کی طویل ترین متحرک سائیکلوں کی لائن بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 جنوری 2017 23:48

بنگلا دیش کے سائیکل سواروں نے دنیا کی طویل ترین متحرک سائیکلوں کی  لائن ..

بنگلا دیش کے ایک ہزار سے زیادہ سائیکل سواروں نے دنیا کی سب سے طویل ترین متحرک لائن بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔
غیر تجارتی سائیکل سواروں کی کمیونٹی بی ڈی سائیکلسٹ کے 1186 اراکین نے ڈھاکا میں ایک سیدھی متحرک لائن میں سائیکل چلا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا یاہے۔

(جاری ہے)


بی ڈی سائیکلسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم عام لوگ، جیسے طلبا، سرکاری ملازم اور کاروباری لوگ ، ہیں مگر ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہمیں سخت تناؤ والی زندگی میں صحت مند رہنا ہے اور تفریح کے لیے سائیکل چلانی ہے۔


اس ریکارڈ کو بنانے کےلیے شروع میں 1200 سائیکل سواروں نے سائیکل چلانی شروع میں مگر کچھ لوگوں کو لائن توڑنے پر نکال دیاگیا۔اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے ضروری تھا کہ سائیکل سوار کم از کم دو میل تک بغیر لائن توڑے اور بہت زیادہ فاصلہ رکھے بغیر سائیکل چلائیں۔ کچھ لوگوں کے باہر نکلنے کےلیے بعد 1186 افراد نےیہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے پہلے 2015 میں یہ ریکارڈ سراجیوو، بوسینیا ہرزگووینا میں سراجیوو گرینڈ پرکس کے دورن 984 سائیکل سواروں نے بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :