اسپیکر ایاز صادق کا حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان

پارلیمانی لیڈرز،حکومتی واپوزیشن ارکان مل کر یہ دیکھیں گے اور کوئی لائحہ عمل نکالنا پڑے گا ،ْایاز صادق

جمعرات 26 جنوری 2017 23:56

اسپیکر ایاز صادق کا حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وقفے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس واقعہ نے ہم پر ایک بڑا بوجھ ڈال دیا ہے جب کہ میں نے واقعہ کی فوٹیج منگوا لی ہے، سینئر ارکان اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اِس واقعہ کو کوئی بھی پارلیمنٹرین درست نہیں کہے گا ،ْ پارلیمانی لیڈرز،حکومتی واپوزیشن ارکان مل کر یہ دیکھیں گے اور کوئی لائحہ عمل نکالنا پڑے گا۔واضح رہے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران ان کے ساتھی ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پر حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :