ایوان میں گالیاں دی گئیں ،ْ ایم کیو ایم کا ایوان میں ہنگامہ آرائی کے خلاف قومی اسمبلی سے علامتی واک آئوٹ

گالیاں دی گئی ہیں اور لوگوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالے گئے۔ سپیکر کو اس پر رولنگ دینی چاہئے ،ْاقبال محمد علی

جمعرات 26 جنوری 2017 23:56

ایوان میں گالیاں دی گئیں ،ْ ایم کیو ایم کا ایوان میں ہنگامہ آرائی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) ایم کیو ایم پاکستان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے خلاف قومی اسمبلی سے علامتی واک آئوٹ کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ ء اعتراض پر ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد علی خان نے کہا کہ اس مقدس ایوان میں جو طوفان بدتمیزی ہوئی جو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے، مہمانوں کی گیلریوں میں طلباء بھی بیٹھے ہوئے تھے، وہ اپنے گھروں میں جا کر کیا بتائیں گے، اس ایوان کی بدترین توہین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں گالیاں دی گئی ہیں اور لوگوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالے گئے۔ سپیکر کو اس پر رولنگ دینی چاہئے ،ْقائد حزب اختلاف کو یہاں موجود ہونا چاہئے تھا، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا، یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے، اس کی ذمہ داری قائد حزب اختلاف پر عائد ہوتی ہے۔ ہم اس پر ایوان سے واک آئوٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے ارکان واک آئوٹ کر گئے۔ سپیکر نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کو منا کر واپس لائیں۔