لاہور میں بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے شہری پریشان

جمعرات 26 جنوری 2017 23:54

لاہور میں بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے شہری پریشان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں کے سلسلے میں جہاں واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا وہیں سردی میں زبردست اضافہ کا بھی باعث بنی ہے۔ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں گھٹنے گھٹنے پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پانی کھڑا ہونے کے حوالے سے وائس چیئرمین واسا شہباز احمد کا کہنا ہے کہ وہ دونوں دنوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور واسا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے وہ مین علاقے جن میں لکشمی چوک، جین مندر، پانی والا تالاب سمیت نشیبی علاقے جہاں کئی کئی دن پانی کھڑا رہتا تھا اب وہی صورت حال نہیں ہے ہم مزید بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :