آصفہ بھٹو کی طبیعت ناساز، 4 روز ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر منتقل

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 جنوری 2017 22:34

آصفہ بھٹو کی طبیعت ناساز، 4 روز ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر منتقل

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) آصفہ بھٹو کی طبیعت ناسازی کے باعث 4 روز ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو 4 روز قبل طبیعت ناساز ہو جانے کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آصفہ 4 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں جس کے بعد انہیں اب گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آصفہ کو ڈاکٹرز کی جانب سے ہسپتال میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا تاہم انہوں نے گھر منتقل ہونے کو ترجیح دی۔ آصفہ کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال میں رہ کر بور ہو گئی تھیں اس لیے انہوں نے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصفہ کی جلد صحتیابی کیلئے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دعاوں کے پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔