Live Updates

پی ٹی آئی کے اراکین منکرین ہیں ان کو تنخواہیں اور مراعات پیاری ہیں،خواجہ آصف

جمعرات 26 جنوری 2017 23:50

پی ٹی آئی کے اراکین منکرین ہیں ان کو تنخواہیں اور مراعات پیاری ہیں،خواجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ جب پی ٹی آئی کے اراکین نے استعفیٰ دیا تو جناب سپیکر آپ ان سے پوچھ لیتے تو یہ منکر ہوجاتے اور کہتے کہ ہم نے استعفیٰ نہیں دیا،یہ منکرین ہیں ان کو تنخواہیں اور مراعات پیاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی جو دستار بندی کی جاتی ہے وہ بھی غلط ہے ،یہ شخص نوازشریف کی کابینہ میں 5سال تک وزیر خزانہ رہا ہے،آج جو زبان اور غلط اشارے کر رہا ہے احسان فراموش پر مبنی ہیں،اس کے اندر سے حیاء ختم ہوگئی ہے ۔۔۔۔(ولی)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات