وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹرسبی پہنچے

جمعرات 26 جنوری 2017 23:16

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک روزہ دورے پر بذریعہ ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک روزہ مختصر دورہ پر بذریعہ ہیلی کاپٹرسبی پہنچے ،ایئر پورٹ پہنچے پر ڈویژنل اور ضلعی آفیسران نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری لہڑی کے لئے روانہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،ایم پی اے میر عاصم کرد گیلو،ایم پی اے میر محمد خان لہڑی کے ہمراہ ایک روزہ دورہ پر سبی پہنچے وزیر اعلیٰ بلوچستان بذریعہ ہیلی کاپٹر جب سبی ایئر پورٹ پہنچے تو ا س موقع پر کمشنر سبی ڈویژن میر سعید جمالی ،ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران ،کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ،ڈی آئی جی ساجد علی خان،ایس ایس پی سردار حسن موسیٰ خیل،سمیت دیگر آفیسران نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان بذریعہ روڈ لہڑی پہنچے جہاں انہوںنے صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی سے ان کی والدہ کی انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور دیگر وزراء کے اعزاز میں صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی نے ظہرانہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :