وزیرِ داخلہ چودھری نثار کل) سنگجانی پسوال انٹر چینج کا افتتاح کرینگے

جمعرات 26 جنوری 2017 23:11

وزیرِ داخلہ چودھری نثار کل) سنگجانی پسوال انٹر چینج کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء)وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان (کل )جمعہ کو اے ڈبلیو ٹی سنگجانی پسوال انٹر چینج کا افتتاح کرینگے۔

(جاری ہے)

اس انٹر چینج سے لاکھوں افراد، درجنوں گائوں اور ملحقہ رہائشی کالونیوں کے مکین مستفید ہوں گے اور ان کیلئے سفر میں آسانی میسر آئے گی۔ 65کروڑ لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منصوبے سے علاقے جہاں ہزاروں افراد مستفید ہوں گے وہاں یہ منصوبہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔