ڈائیو بس سروس کے لاہور میں نئے ٹرمینل کا اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے افتتاح کیے جانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 جنوری 2017 21:13

ڈائیو بس سروس کے لاہور میں نئے ٹرمینل کا اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے افتتاح ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) ڈائیوو بس سروس کے لاہور میں نئے ٹرمینل کا اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے افتتاح کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ برس مشہور کورین بس سروس ڈائیوو کے لاہور میں واقع ٹرمینل کو کلمہ چوک سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کی ہدایت پر کمپنی نے کلمہ چوک کے مصروف علاقے سے اپنے ٹرمینل کو ختم کرکے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب ڈائیوو کا نیا ٹرمینل تعمیر ہو چکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے ٹرمینل کا اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے افتتاح کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس ٹرمینل سے جنوبی پنجاب کے روٹ پر جانے والے بسوں کی آمد و رفت ہوگی۔ تاہم بعد ازاں ملک بھر کے تمام روٹس کی بسوں کی آمد و رفت اسی ٹرمینل سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :