جیکب آباد،تعلیمی اداروں میں منشیات زہر قاتل ہے،حماداللہ انصاری

روک تھام نہ کی گئی تو آئندہ نسلیں تباہ برباد ہوجائیں گے ،جنرل سیکریٹری جمعیت طلباء اسلام

جمعرات 26 جنوری 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بالخصوص تمباکونوشی ایسا زہر قاتل ہے جس کی ٹھوس طریقے سے روک تھام نہ کی گئی تو ہماری آئندہ نسلیں اور معاشرے دشمن کے کسی گولہ بارود کے استعمال کے بغیر ہی تباہ برباد ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حماداللہ انصاری نے جیکب آباد میں ہونے والے تعلیمی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہمارے نظام تعلیم پر کالا دھبا ہے۔ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں مینفیسٹیولز،پروگراموں کے نام پر منشیات اور کرسٹل (شیشہ)کی محفلیں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں میں منشیات کی سپلائی کاروبارکی شکل اختیار ہونا بہت بڑا سانحہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کا سرمایہ نوجوان نسل،مغربی ثقافت ،آزاد خیالی،ماحول خرابی،تعلیمی کمزوریوں کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو کر منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ملک وہ قوم کی خوشحالی ،استحکام اور اس کی نظریاتی وجغرافیائی حدوں اور سرحدوں کے محافظ ونگہبان نوجوان نسل ہیں اگر ہمارے اہم ستون ہی اپنی بنیادوں سے کمزور ہونے لگے تو ملک کی بقا و سلامتی مخدوش ہوسکتی ہے ۔اس بات کی ضرورت ہے کہ حکومت نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو ان کے حال پر چھوڑنے کے بجائے ان کی سرگرمیوں کو مو نیٹر کرنے کا کوئی موثر نظام بنائے اور ایسے اداروں پر نظر رکھے جو غیر اخلاقی سرگرمیوں بالخصوص منشیات فروشی جیسے مکروہ فعل کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :