وزیراعلیٰ پنجاب کافیصل آباد کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلا اڑھائی سالہ بچے حسین کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کا نوٹس

بچے کے علاج معالجے کیلئے جلد سے جلد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائی:وزیر اعلی کی محکمہ صحت کو ہدایت ایڈیشنل سیکرٹری مالی امداد وزیر اعلی آفس حاجی نواز ملک کا بچے کے والد سے رابطہ

جمعرات 26 جنوری 2017 22:55

وزیراعلیٰ پنجاب کافیصل آباد کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلا اڑھائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلا اڑھائی سالہ بچے حسین کے حوالے سے اے آروائی نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچے کے علاج معالجے کیلئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میںجلد سے جلد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائی- انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچے کے علاج معالجہ کیلئے وسائل فراہم کرے گی-اس سلسلے میںایڈیشنل سیکرٹری مالی امداد وزیر اعلی آفس حاجی نواز ملک نے آج رات بچے کے والد سے رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے بچے کے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔