اسپیکرقومی اسمبلی کاایوان میں ہاتھا پائی کی واقعے کی تحقیقات کااعلان

واقعے کی فوٹیج منگواکرسینیر ارکان اسمبلی معاملےکاجائزہ لیںگے،آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کوئی لائحہ عمل نکالناپڑیگا۔سردارایازصادق کی رولنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 جنوری 2017 21:08

اسپیکرقومی اسمبلی کاایوان میں ہاتھا پائی کی واقعے کی تحقیقات کااعلان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) : سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا،واقعے کی فوٹیج منگوا لی ہیں،سینیر ارکان اسمبلی اس معاملےکا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان میں لڑائی کے واقعے کی تحقیقات سےمتعلق رولنگ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کے واقعے کو کوئی بھی پارلیمنٹرین درست نہیں کہے گا۔ پارلیمانی لیڈرز اورحکومتی واپوزیشن ارکان کو چاہیے کہ ملکر اس واقعے کا تعین کریں۔سردار ایاز نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کوئی لائحہ عمل نکالنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :