سیالکوٹ, ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا 30سالہ سلیمہ بی بی اور اس کے دو بچوں کی وفات پر اًظہار تعزیت

جمعرات 26 جنوری 2017 22:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے گا ئوں کوبے چک میں گزشتہ روز چا ر پائی پر لیٹے ہوئے آگ لگ جانے کی وجہ سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہو نے والی 30سالہ سلیمہ بی بی اور اس کے دو بچوں کی تعزیت کیلئے سلیمہ بی بی کے گھر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقتولہ سلیمہ بی بی کے بھائی تنویر سے ہلاک شدگان تینوں افراد سلیمہ بی بی ،ذیشان اور سفیان کیلئے د عا مغفر ت کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس دلسوز واقعہ پر اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واقعہ بارے اہل خانہ اور اہل دیہہ سے معلو مات حاصل کیں ۔اس مو قع پر تھانہ کو ٹلی سید امیر کے سب انسپکٹر اور ریسکیو 1122کا عملہ بھی ان کے ہمراہ مو جودتھا۔ تھانہ کو ٹلی سید امیر نے مقتولہ سلیمہ بی بی کے بھائی تنویر کی رپورٹ پرنامعلوم افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ13/2017 درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :