اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 جنوری 2017 20:40

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والی ہاتھا پائی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہم نے خود پر بوجھ ڈال لیا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے واقعے کی فوٹیج بھی منگوا لی ہے۔