پنجاب فوڈ اتھارٹی کی توسیع کے لیے 63کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ منظور

جمعرات 26 جنوری 2017 22:10

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی توسیع کے لیے 63کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ منظور
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی توسیع کے لیے کابینہ کمیٹی نے 63کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائراہ کار 5اضلاع سے بڑھا کر پورے پنجاب تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جون 2017تک 17اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ دسمبر 2017تک فوڈ اتھارٹی پورے صوبے میں کام کا آغاز کر دے گی۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تمام خالی اسامیوں فوری پر کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں توسیع منصوبے کے لیے گریڈ 1سے گریڈ 19 تک 199نئی اسامیوں کی سمری منظوری کے مراحل میں ہے۔توسیع پروگرام کے تحت فوڈ اتھارٹی اپنا ویجیلنس ونگ بنائے گی جو ملاوٹ مافیا پر نظر رکھنے کے ساتھ ادارے کے اندر موجود افسران اور عملے کی کارکردگی اور اختیارات کے جائز حد میں رہ کر استعمال کو یقینی بنائے گی۔ ویجیلنس سیل کے افسران حاضر سروس اور ریٹارئرڈ فوجی افسران ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :