شیریں مزاری پر تنقید، صاحبزادی ایمان مزاری کا سینئر صحافی روف کلاسرا کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاط کا استعمال

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 جنوری 2017 20:37

شیریں مزاری پر تنقید، صاحبزادی ایمان مزاری کا سینئر صحافی روف کلاسرا ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) شیریں مزاری پر تنقید پر ان کی صاحبزادی ایمان مزاری نے سینئر صحافی روف کلاسرا کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاط کا استعمال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی روف کلاسرا کی جانب سے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں سب سے زیادہ محنت فوزیہ قصوری نے کی لیکن ان کی جگہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری کو ایم این اے بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کی جانب سے قومی اسمبلی میں ہرگز کسی قسم کی کوئی کارگردگی نہیں دکھائی گئی۔ روف کلاسرا کی اس تنقید پر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری بھڑک اٹھیں اور سوشل میڈیا پر سینئر صحافی سے الجھ پڑیں۔ اس دوران روف کلاسرا اور ایمان مزاری کے درمیان دلچسہ مکالمہ بازی ہوئی۔ جبکہ ایمان مزاری غصے میں آکر نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کر گئیں۔ روف کلاسرا نے جب انہیں کہا کہ تم بچی ہو غصہ مت کرو تو اس کے جواب میں ایمان کا کہنا تھا کہ اگر ان میں مردانہ خصوصیات ہوتیں تو یقینی طور پر وہ انہیں بچہ نہ کہتے۔

شیریں مزاری پر تنقید، صاحبزادی ایمان مزاری کا سینئر صحافی روف کلاسرا ..

متعلقہ عنوان :