سرگودھین ٹرسٹ ٹنڈوالہیار طلبہ کو اچھا تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 26 جنوری 2017 21:47

سرگودھین ٹرسٹ ٹنڈوالہیار طلبہ کو اچھا تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے،وزیر ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرگودھین ٹرسٹ ٹنڈوالہیار طلبہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں جن میں فزیکل گیمز اور اچھا تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے جن سے ان کوآگے بڑھنے کا حوصلہ بھی ملے گا اور آگے چل کر ملک و قوم کی خدمت بھی کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں 12ویں یوم تاسیس )فائونڈرز ڈی( منانے کے سلسلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کرنے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کیا وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ سال پہلے میں یہاں سے گزرا تھا تو دیکھا تھا کہ یہاں پر کچھ بن رہا ہے اور مجھے آج یہاں آنے کا شرف حاصل ہوا ہے اور بڑی خوشی ہوئی ہے کہ سرگودھین ٹرسٹ والوں نے ایک اچھا تعلیمی ادارہ تعمیر کرایا ہے جو پورے پاکستان کے بچوں کو بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے جس میں 80 فیصد بچے صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں اور 20 فیصد بچے تینوں صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس ادارے میں 25 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے اس ضمن میں سندھ حکومت بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور 50 فیصد بچوں کو حکومت سندھ کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر مفت تعلیم دی جائیگی اس ادارے میں ٹیچرز ٹریننگ اسنٹیٹیوٹ کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ادارے کی مالی امداد بھی کی جائیگی جس میں صوبے کے ٹیچرز ٹریننگ حاصل کرکے اپنی بہتر صلاحیتوں کو استعمال میں لائینگے وزیر اعلیٰ سندھ نے سرگودھین ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کو اچھی تعلیمی سرگرمیاں فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹرسٹ کے منتظمین، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سرگہودھین انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی رقص، جمناسٹک، کراٹے، فزیکل گیمز اور بینڈز کے شو دیکھے اور طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد کے چیئرمین تسنیم نورانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی بعد میں چیئرمین تسلیم نورانی اور پرنسپل نیر قیوم خواجہ نے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ پیش کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس ٹی پبلک اسکول کے باہر سے آئے ہوئے ٹرسٹیز سے ملاقات کی اور ان کی بہتر خدمات کو سراہا بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس ایس ٹی پبلک اسکول کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں تقریب میں صوبائی وزیرسندھ ورکس سروسز امداد علی پتافی، ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالہیار مخدوم علی محمد ولہاری، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری، ایس ایس پی ٹنڈوالہیار شاہجہان خان پٹھان، اساتذہ، طلبہ کے والدین اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :