پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،بشارت بیکری، فرینڈز نمکو، اریبہ فوڈز، میاں جوس کو جرمانے

ناقص صفائی پر مجموعی طور پر 21ہزار کے جرمانے کیے گئے، متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری

جمعرات 26 جنوری 2017 21:43

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،بشارت بیکری، فرینڈز نمکو، اریبہ فوڈز، میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میںنشتر ٹائون میں واقع بشارت بیکری کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، احاطے میں ملازمین کے سگریٹ نوشی کرنے، سٹوریج کے نامناسب حالات اور گندے مکسچرز کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

شالیمار ٹائون کاہنہ نو میں فرینڈز نمکو (پروڈکشن یونٹ)کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ نو میں نائس بیکرز اینڈ سویٹس کو بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

گلبرگ ٹائون میں اریبہ فوڈز (نمکو پروڈکشن یونٹ)کواوپن ایریا میں پروڈکشن، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، ناقص سٹوریج کے حالات اورککنگ ایریا میں صفائی کے ناقص حالات کی وجہ سے 8ہزار روپے جرمانہ ، عثمان پان شاپ، شہنشاہی بریانی اور صاحب جی مرغ چنے کو لائسنس بنوانے کے نوٹسس جاری کیے۔

واہگہ ٹائون میں قصرِحسین بینکویٹ حال ایند ایونٹ ہجویری سوپر سٹور،مدینہ ملک شاپ ، ایاز ٹریڈرز اور نیو ملک سویٹسکو لائسنس سے کے لیے نوٹس جاری کیا۔شالیمار ٹائون میں امبالہ جوس کارنر کو صفائی کے ناقص حالات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر بہتری کے لیے نو ٹس جاری کیا۔مزید لنک روڈ پر واقع میاں جوس کارنر کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، گندے فریزرز ، انسیکٹ کلر موجودنہ ہونے، احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 5ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :