اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر بھی وزیر اعلی کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے احتجاج‘شر یف برادران کے خلاف نعرے

جمعرات 26 جنوری 2017 21:43

اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر بھی وزیر اعلی کے خلاف ریفرنس کے حوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر بھی وزیر اعلی کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے احتجاج‘شر یف برادران کے خلاف نعرے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی نا اہل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپوزیشن ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں وزیر اعلی پنجاب کے ریفرنس کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حوالے سے فیصلہ آچکا ہے جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہتے اور اس عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر صاحب کو اس حوالے سے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب ایوان میں آئیں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت لکھا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے خاندان کو نوازا ہے اور ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی‘ وزیر اعلی پنجاب آئینی طور پر اب وزیر اعلی نہیں رہے اور اسی حوالے سے اسمبلی میں ان کے خلاف ریفرنس جمع کروایا گیا۔