Live Updates

قومی اسمبلی کا اجلاس:(ن)لیگی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی

ارکان نے ایک دوسرے پرمکوں اور گھونسوں سے بارش کردی،اسپیکرنے اجلاس کی کاروائی 15منٹ کیلئے روک دی،شاہ محمودقریشی کی اشتعال انگیزتقریرپرمیاں عبدالمنان کے پی ٹی آئی پرجملے،مرادسعید اورشہریارنےشاہد خاقان عباسی سے ہاتھا پائی کی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 جنوری 2017 19:31

قومی اسمبلی کا اجلاس:(ن)لیگی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) :قومی اسمبلی کے اجلاس میں نون لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی،ارکان نے ایک دوسرے پرمکوں اور گھونسوں سے بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعداسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس کی کاروائی 15منٹ کیلئے ملتوی کردی۔جبکہ سکیورٹی اہلکارایک ارکان کے درمیان معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کرتے رہے۔

ہاتھا پائی میں خواتین ارکان اسمبلی بھی پیش پیش رہیں۔ واضح رہے ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کی اشتعال انگیزتقریرکے باعث حکومتی ارکان مشتعل ہوئے۔حکومتی رکن میاں عبدالمنان نے مشتعل ہوکر پی ٹی آئی کے ارکان پرجملے کسے گئے،اسی طرح پھر وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی جب نوید قمر کی کرسی کے پاس بات کرنے آئے تو پی ٹی آئی رکن شہریارآفریدی نے بدتمیزی کی ،اسی دوران پی ٹی آئی ارکان شہریارآفریدی اور مرادسعید نے شاہد خاقان عباسی پرجھپٹ پڑے اور ہاتھا پائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

جس پرماحول گرم ہوگیااور نوبت ہاتھا پائی، لاتوں اور گھونسوں تک پہنچ گئی۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی وزیرنے حملہ آورہونے کی کوشش کی۔پوری دنیامیں اپوزیشن احتجاج کرتی ہے۔لیکن حکومتی ارکان نے گوجرانوالے اکھاڑے کاماحول اپنایا۔آج حکومتی بنچوں نے سلیقہ نہیں دکھایا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،یہ سچ اور جھوٹ کی لڑائی ہے۔آج حکومت نے اپوزیشن پرجوحملہ کیااس پربھی تحریک استحقاق لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایوان میں آکراپنامئوقف پیش کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات