Live Updates

نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کر پشن کی جا رہی ہے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

شریف برداران کی تما م سکیمیں نا کام ، ذاتی تشہیر اور کمیشن بنا نے کا ذریعہ ہیں‘ رہنما تحریک انصاف

جمعرات 26 جنوری 2017 21:12

نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کر پشن کی جا رہی ہے‘ ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کر پشن کی جا رہی ہے، شریف برداران کی تما م سکیمیں نا کام ، ذاتی تشہیر اور کمیشن بنا نے کا ذریعہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کو کر پشن کا گڑھ بنا دیا ہے ،صوبے بھر میں چوری ، لوٹ ما ر ، کرپشن اور کمیشن کا بازار گر م کر رکھا ہے ،شہباز شریف اور ان کی حواریوں کی کرپشن کی داستانیں ہر نئے دن کے ساتھ ساتھ سامنے آرہی ہیں،ہسپتالوںمیںدل کے مریضوں کو نا قص اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹ ڈالے جا رہے ہیں ، دودھ اور منرل واٹر کے نام پر لوگوں کو زہر پلایا جا رہا ہے ، مارکیٹ میں جان بچانے والے ادویات تک دستیاب نہیں ہے ، ہسپتالوںکا برا حال ہے ،مریضوں کو ادویات ، بیڈ، کے بعداب وینٹی لیٹر بھی نہیں ملے رہے ہیں ، صرف لاہور کے 6ہسپتالوں میں لاکھوں مریضوں کے لیے 45وینٹی لیٹر موجود ہیں ، صوبے بھر میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے جبکہ حکومتی ٹولہ سب ا چھے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز انصاف پروفیشنلزفورم ایگزیکٹوکونسل کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہی تھی ، وفد میں کو چئیرپرسن عندلیب عباس پروفیسر ڈاکٹر شاہینا آصف ، ڈاکٹر ندیم خواجہ ، بریگیڈ(ر)نعیم صادق ، طارق ثناء باجوہ، ماجدرفیق اور سید عدنان جمیل شامل تھے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ چور حکمران ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں ، پانامہ چور حکمرانوں عوام کا پیسہ اپنے اللے تللوںاور ناکام منصوبوں پر خرچ کرر ہے ہیں ، سستی روٹی ، آشیانہ سکیم ،قرضہ سکیم ، نندی پور، پیلی ٹیکسی، لیپ ٹاپ سکیم، میٹرو بس کے بعد اورنج ٹرین کے ستونوں میں بڑے پیمانے میں کرپشن کا انکشاف ہو نا شہباز شریف کے لیے شرم سے ڈوب مر نے کا مقام ہے،اورنج ٹرین اور میٹروبسوںکے اربوں روپے اگر صوبے کی عوام کی بنیادی سہولتوں پر خرچ کیے جا ئیں تو لوگوںکو فائدہ ہو تا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات