باغبانپورہ کے علاقہ میں 8سالہ بچی کو موٹر سائیکل سوار نے کچل ڈالا

جمعرات 26 جنوری 2017 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) باغبانپورہ کے علاقہ میں 8سالہ بچی کو موٹر سائیکل سوار نے کچل ڈالا ۔ بتایاگیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں8سالہ نادیہ سٹرک عبو رکررہی تھی کہ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل سوار فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔