وزارت داخلہ کا ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا فیصلہ ‘وزیر داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 26 جنوری 2017 20:37

وزارت داخلہ کا ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا فیصلہ ‘وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) وزارت داخلہ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ‘وزیر داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کور ٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

آئندہ ایک سے دو روز میں ماڈل ایان علی کیخلاف سپریم کورٹ دائر کردی جائے گی ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کیخلاف انتہائی حساس نوعیت کا کیس زیر سماعت ہے ،اس سے بیرون ملک نہیں جانے دینگے ۔معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ماڈل جو پیسے بیرون ملک لے جاتی رہی وہ کہیں دہشتگردی میں تو استعمال نہیں ہوئے …(آ چ)