وزیراعظم محمد نواز شریف سے عالمی بینک گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹا لینا آئی جورجیوا کی ملاقات
کشن گنگا اور ریتلے پن بجلی منصوبوں اور مغربی دریائوں پر آبی ذخائر کی تعمیر سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے تصفیہ پر تبادلہ خیال امید ہے عالمی بینک ثالثی عدالت کے قیام کے ذریعے ان تنازعات کے حل کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا، وزیر اعظم کی گفتگو
جمعرات 26 جنوری 2017 20:37
(جاری ہے)
عالمی بینک کی سی ای او کے پہلے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں تقرری پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 1952ء سے اپنی عالمی بینک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کی سماجی، بنیادی ڈھانچہ، پانی اور توانائی کے شعبوں میں 1952ء سے اب تک 31 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ وزیراعظم نے ترقی اور توانائی کے میدان میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لانے کیلئے پاکستان کو متعدد ترقیاتی پالیسی قرضہ جات کے ذریعے 2014ء سے اب تک 2.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تربیلا iv اور تربیلا v اور داسو ہائیڈرو منصوبہ جات سمیت توانائی کے منصوبوں میں عالمی بینک کی معاونت بھی پاکستان کیلئے قابل قدر ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دریائے سندھ کے ساتھ پن بجلی کے منصوبوں (میگا ڈیمز) اور بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے حجم کے ڈیموں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ اس ضمن میں دیامیر بھاشا ڈیم قومی اہمیت کا منصوبہ ہے جو سستی بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آبی ذخیرہ کا حامل ہو گا۔ وزیراعظم نے 75 ملین ڈالر کی فراہمی کے ذریعے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے معاونت پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ بے گھر افراد کی تیزی سے واپسی کا عمل جاری ہے، حکومت عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے اپنے بجٹ سے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اقتصادی بحالی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اسے توانائی، انفراسٹرکچر اور سماجی تحفظ کے شعبہ میں وافر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، حکومت کے ان اقدامات کی بدولت حاصل ہونے والے نتائج واضح ہیں، ڈھانچہ جاتی اصلاحات صحیح سمت میں گامزن ہیں اور اقتصادی ترقی زور پکڑ رہی ہے، اس رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو توانائی، بنیادی ڈھانچہ بالخصوص سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک، تعلیم اور ہنر سکھانے کے میدان میں ترقیاتی پارٹنرز کی معاونت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے عالمی بینک کی سی ای او کرسٹا لینا جارجیوا کے پاکستان کے دورہ پر شکریہ ادا کیا جو پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان باہمی تعلقات کار کیلئے دلچسپی اور کمٹمنٹ کا مظہر ہے۔ سی ای او عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان نے توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور مجموعی اقتصادی استحکام کے شعبہ میں بہت ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تربیلا ہائیڈرو پاور توسیعی منصوبہ کا دورہ کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں اور 2011ء میں جب انہوں نے گذشتہ دورہ کیا تھا، کے مقابلہ میں پاکستان میں انتہائی مثبت تبدیلی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات بہت اچھے ہیں اور وزیراعظم کی قیادت اور ذاتی عزم کی بدولت پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری پائی جاتی ہے۔ نائب صدر جنوبی ایشیاء ریجن عالمی بینک اینیتی ڈکسن نے عالمی بینک کے صدر کا پیغام وزیراعظم کو پہنچایا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان نے سیاسی و اقتصادی استحکام حاصل کیا اور سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، اب پاکستان بلند شرح نمو کی طرف گامزن ہے۔ سی ای او عالمی بینک نے وزیراعظم کو پاکستان کے اقتصادی اشاریوں کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اقتصادی نمو کی شرح کو برقرار رکھنے کیلئے ان تمام اقدامات کی حمایت کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.