حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، نجی ادارے حکومتی پالیسی کے تحت اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں تاکہ صوبے میں تعلیمی ترقی کی حکومتی کوششوں کو تقویت مل سکے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعرات 26 جنوری 2017 20:26

حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ ..
کوئٹہ۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاہم حکومت کی خواہش ہے کہ یہ ادارے حکومتی پالیسی کے تحت اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں تاکہ صوبے میں تعلیمی ترقی کی حکومتی کوششوں کو تقویت مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کے کوآرڈی نیٹر برائے شکایت سیل علاؤالدین کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ بلوچستان بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد سات لاکھ کے قریب ہے ۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیراعلیٰ کو نجی تعلیمی اداروں کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی ایسوسی ایشن کو محکمہ تعلیم سے متعلق امور کا جائزہ لے کر محکمہ تعلیم کے مؤقف سے بھی آگاہی حاصل کرے گی اور حکومت کو سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :