وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کارکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دومڑ کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 26 جنوری 2017 20:26

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کارکن صوبائی اسمبلی حاجی ..
کوئٹہ۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دومڑ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم پارلیمانی سیاست کا طویل تجربہ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

تجربہ کار سیاستدان ہونے کے کے ساتھ ساتھ وہ ایک نفیس اور بامروت انسان بھی تھے جنہوں نے اسمبلی کے اندر اور باہر ہمیشہ جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے او رلواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔