لاہور،سلمان تاثیر کی برسی حملہ کیس، ملزم کو5سال قید اور15ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

جمعرات 26 جنوری 2017 19:38

لاہور،سلمان تاثیر کی برسی حملہ کیس،  ملزم کو5سال قید اور15ہزار روپے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی حملہ کیس کی سماعت کے بعد کیس میں ملوث ملزم ممتاز سندھوکو5سال قید اور15ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم کیخلاف 2012میں تھانہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مقدمہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مجرم کے خلاف عدالت میں ثبوت پیش کیے۔(اے ملک)