شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ میں ملی و قومی شاعر جمیل الدین عالی کی زندگی بارے دستاویزی فلم دکھائی گئی

جمعرات 26 جنوری 2017 18:18

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ میں مشہور ملی و قومی شاعر جمیل الدین عالی کی زندگی اور شاعری کے بارے میں دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔ جمعرات کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق اس موقع پر جمیل الدین عالی کے بیٹے اور یو نائیٹڈ بینک آ ف پاکستان کے سابق سینیئر وائس پریذیڈنٹ راجو جمیل اعزازی مہمان تھے ۔

تقریب میں یونیورنیورسٹی آف شکاگو ، نارتھ ویسٹرن یونیوسٹی اور یو نورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے پاکستان بارے سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ لیجنڈ جمیل الدین عالی تحریک پاکستان کے نمایاں اور منفرد رہنمائوں میں سے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پاکستان کی شناخت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمیل الدین عالی کے کام اور خاص طور پر حب الوطنی سے لبریز ملی نغمہ جیوے جیوے پاکسان سے پاکستانی عوام بے حد متاثر ہوئے ۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں راجو جمیل نے پاکستانی ثقافت اور ورثہ کو اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرنے پر قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ امریکی سکالرز اور امریکہ میں مقیم 10لاکھ پاکستانیوں کو پاکستانی ثقافت اور ورثہ سے روشناس کروانے پر قونصلیٹ کے شکرگزارہیں ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں جمیل الدین عالی کا پیغام پاکستانی نژاد امریکیوں کی نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت پر زوردیا جو کہ مستقبل میں امریکہ اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار اد اکرے گی ۔ تقریب کے آخر میں شاعر اور اردو انسٹی ٹیوٹ آف شکاگو کے صدر امین حیدر نے امریکہ میں پاکستانی زبان کے فروغ کے لئے تقریب کے انعقاد پر قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا شکریہ اداکیا اور انہیں اردو انسٹی ٹیوٹ آف شکاگو کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :