ڈالر، ریال اور درہم کی قدر میں کمی، پائونڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ

جمعرات 26 جنوری 2017 18:10

ڈالر، ریال اور درہم کی قدر میں کمی، پائونڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے اور 2 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 1.37 روپے اور 21 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.70 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.19 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.04 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے سے کم ہو کر 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.78 روپے سے کم ہو کر 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے سے کم ہو کر 26.36 روپے پر بند ہوئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 132.34 روپے سے بڑھ کر 133.71 روپے اور قیمت خرید 129.20 روپے سے بڑھ کر 130.54 روپے ہوگئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 113.43 روپے سے بڑھ کر 113.64 روپے اور قیمت خرید 110.74 روپے سے بڑھ کر 110.95 روپے پر جاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :