’’موسم سرد،گرمی درکار‘‘ حکومت سے کوئی نرمی نہیں کرینگے، شاہ محمود قریشی

جمعرات 26 جنوری 2017 17:42

’’موسم سرد،گرمی درکار‘‘ حکومت سے کوئی نرمی نہیں کرینگے، شاہ محمود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے وکیل کے بیان میں تضاد ہے موسم سرد ہے اور گرمی درکار ہے حکومت سے نرمی نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نے جو موقف اپنایا تھا سپریم کورٹ میں ان کے وکیل کا موقف اس کے بالکل برعکس ہے اور وہ خود پھنستے جا رہے ہیں اس لئے سرد موسم میں ان کے ساتھ نرمی نہیں کرنی چاہئے بلکہ گرمی درکار ہے جس سے ان کا کام ہی تمام ہو جائے گا انہوں نے صحافی کے ایک سوال پر کہا کہ ہمیں تحریک استحقاق پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو اپنا موقف ایوان میں واضح کر دیں گے اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھی اپنا موقف پیش کریں گے تاہم ہمارا ( اپوزیشن) وقت معقول ہی ہو گا ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :