ورلڈ بنک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جنوری 2017 15:47

ورلڈ بنک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم نواز شریف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2017ء) : ورلڈ بنک گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹیلینا آئی جارجیوا کی پاکستان آمد ہوئی ۔ یوم ھٰذا کرسٹیلینا نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان آمد پر کرسٹیلینا کو خوش آمدید کہا۔ اور بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ورلڈ بنک گروپ پاکستان کے پہلے دورے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات میں پاکستان کو انفراسٹکچر، معاشی حالات اور دیگر سماجی شعبوں میں تعاون فراہم کرنے پر ورلڈ بنک کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے کرسٹیلینا کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان ڈیموں سمیت دیگر ہائیڈرو پاور منصوبوں پر توجہ دے رہا ہے، تاکہ ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ بنک گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹیلینا آئی جارجیوا نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2011میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اور تب سے لیکر اب تک پاکستان میں انفراسٹرکچر اور معاشی حالات میں بہتری سمیت دیگر مثبت تبدیلیاں دیکھ کر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی اعتبار سے بھی کارکردگی اچھی ہے۔ پاکستان میں غربت کی شرح میں کمی جبکہ پیداواری شرح میں اضافہ ہواہے۔ سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بنک گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو سپورٹ کرتا رہا ہے۔مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستان میں جو 1.5بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اسکا صحیح استعمال کرتے ہوئے معاشی ترقی اور ڈیولپمنٹ کے کام کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان ایک اچھا ساتھی ثابت ہو گا۔ رواں سال پاکستان انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے لیے ڈونر بنا۔جو کہ ورلڈ بنک کی پاکستان میں اچھی سرمایہ کاری کا ثبوت ہے۔اور اس کے لیے ہم بہت شکرگزار ہیں۔