پی آئی اے نے رات گئے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں شاندار ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جنوری 2017 15:28

پی آئی اے نے رات گئے اندرون ملک  پروازوں کے کرایوں میں شاندار ڈسکاؤنٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2017ء) : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے رات گئے اندرون مُلک پروازوں کے کرایوں میں کمی کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لیے شاندار ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کروائی ہے۔ جس کے تحت رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک کی اندرون ملک پروازوں پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ ہو گا۔ ان پروازوں میں اسلام آباد سے کراچی، کراچی سے اسلام آباد، کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :