ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت سے متعلق خبروں کی وضاحت

ورلڈ اکنامک فورم نے انگریزی اخبار کے نمائندے کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جنوری 2017 15:02

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت سے متعلق خبروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2017ء) : گذشتہ روز قومی اخبار ڈیلی ٹائمز نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کرپشن الزامات اور ان پر ہونے والی تحقیقات کی وجہ سے ڈیوس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب سے روک دیا تھا گیا تھا ۔ تاہم اب ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم نواز شریف کی اجلاس میں شرکت سے متعلق خبروں کی وضاحت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ورلڈ اکنامک فورم نے انگریزی اخبار کے نمائندے کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔ ورلڈ اکنامک فورم کا ایجنڈا وزیر اعظم ہاؤس کی مشاورت سے طے کیا گا۔ایجنڈے میں وزیر اعظم کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں شامل تھیں۔ وضاحتی خط میں کہا گیا کہ ایجنڈا اہداف اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے بھیجا گیا وضاحتی خط درج ذیل ہے:

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت سے متعلق خبروں ..

متعلقہ عنوان :