گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 20 سے 25 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سی پیک کے خلاف کام کررہے تھے-بھارتی دہشت گردوں کا پارا چنار حملے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 26 جنوری 2017 14:35
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جنوری۔2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 20 سے 25 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سی پیک کے خلاف کام کررہے تھے اور ان کا پارا چنار حملے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایاکہ پارا چنار حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم گلگت بلتستان سے 20 سے 25 دہشت گردوں کی گرفتاری کی رپورٹ ملی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتے تھے اور یہ دہشت گرد گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کے خلاف بھی کام کررہے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے، آزادی کی جدوجہد کو بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے زور پر روکا جارہا ہے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے وہاں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے لیکن کسی ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.