روسی صدر پیوٹن اب مارشل آرٹ کے گر بھی سکھائیں گے

جمعرات 26 جنوری 2017 14:21

روسی صدر پیوٹن اب مارشل آرٹ کے گر بھی سکھائیں گے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) روسی صدر ولادیمر پیوٹن سیاست کے گر تو خوب جانتے ہیں اب مارشل آرٹ کے گر بھی سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سر پر سوار آل راونڈر روسی صدر پیوٹن اب ماسکویونیورسٹی کے طلبہ کو جاپانی ماہرین کے ساتھ مل کر مارشل آرٹ سکھائیں گے۔ماسکویونیورسٹی کے دورے کے موقع پرطلبہ نے پیوٹن کواعزازی بلیک بیلٹ بھی پیش کی۔واضح رہے کہ پیوٹن جوڈومیں بلیک بیلٹ ہیںاورکئی موقعوں پرمارشل آرٹ کامظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :