بھارت کے یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف یوم سیاہ منانا اہمیت کا حامل ہے، سابق سفیر نجم الدین شیخ

جمعرات 26 جنوری 2017 11:21

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف یوم سیاہ منانا اہمیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) سابق سفیر نجم الدین شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف یوم سیاہ منانا اہمیت کا حامل ہے۔ یڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیری ہر سال بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ مناتے ہیں اور 8 ماہ قبل برہان وانی کی شہادت کے بعد یوم سیاہ منانے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان گزشتہ آٹھ ماہ سے سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ حق خود ارادیت لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ نجم الدین نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ یوم سیاہ اور احتجاج سرحد پار سے کیا جاتا ہے اور اس میں کشمیری شامل نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ اس یوم سیاہ سے کشمیری دنیا پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام بھارتی مظالم سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق اپنا حق خود ارادیت چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوم سیاہ کی اپیل سید علی رضا گیلانی،میر واعظ اور محمد یسن ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت کی جانب سے کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :